QR CodeQR Code

کراچی، شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاجی دھرنا

28 Apr 2019 21:13

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیدیا۔ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں واقع ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سابق مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما راشد رضوی اور حسن رضا سہیل کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے تمام افراد ظاہر نہیں کردیئے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاجی دھرنے کے مقام پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہے، جبکہ دھرنے کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ شیعہ جوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب بھی ڈیڑھ سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں ریاستی ادارے کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 791166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791166/1/کراچی-شیعہ-لاپتہ-افراد-کے-اہلخانہ-کا-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org