QR CodeQR Code

لاہور، معرفت قرآن کانفرنس

28 Apr 2019 23:40

ادارہ التنزیل کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ قرآن کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ دور حاضر میں ہمیں قرآن مجید کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا چاہیے اور اسی اصول کے تحت رروزانہ کتاب مبین کا ترجمہ ضرور پڑھیں تاکہ قرآن جو انسان کی ہدایت کیلئے آیا ہے اس کا پیغام معاشرے کے ہر انسان تک پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام لاہور میں استقبال رمضان المبارک کے سلسلہ میں دوسری معرفت قرآن کریم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے تمام مسالک کے علماء کرام نے خطاب کیا۔ قرآن کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، ملی یکجہتی کونسل کے علامہ سید ثاقب اکبر، علامہ راغب نعیمی، پروفیسر حافظ ظفر اللہ شفیق، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ ابوبکر اعوان، علامہ غلام شبیر بخاری، امتیاز علی رضوی، مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری، صاحبزادہ امانت رسول، علامہ ابوذر مہدوی اور مرکزی صدر آئی ایس او سید قاسم شمسی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 791181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791181/1/لاہور-معرفت-قرا-ن-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org