عمران خان کا دورہ چین
29 Apr 2019 12:48
چینی قیادت کیساتھ ملاقاتوں میں چین نے سیاسیات، سیکورٹی، معیشت، تجارت اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ سمیت تمام شعبوں میں اپنے تذویراتی تعاون پر مشتمل شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیچیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کے دوسرے معاہدے سمیت کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ سطح کے وفود بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 791284