1
Monday 29 Apr 2019 12:48

عمران خان کا دورہ چین

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیچیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کے دوسرے معاہدے سمیت کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ سطح کے وفود بھی موجود تھے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر طرح کے حالات میں تذویراتی تعاون پر شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے ہر طرح کے حالات میں باہمی تعلقات میں مجموعی بہتری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کی قیادت نے سیاسیات، سیکورٹی، معیشت، تجارت اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ سمیت تمام شعبوں میں اپنے تذویراتی تعاون پر مشتمل شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 791284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش