QR CodeQR Code

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا کا دورہ شمالی وزیرستان

30 Apr 2019 09:29

اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا قبائلی اضلاع کے طلباء کے لیے اسکالرشپ کا اعلان جلد کرے گی، قبائلی اضلاع کی عوام داخلہ مہم 2019ء میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تمام بچوں کا داخلہ یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے شمالی وزیرستان میں دیگر سرکاری سکولوں کا افتتاح کیا۔ ضیاء اللہ بنگش نے شمالی وزیرستان میں داخلہ مہم 2019ء کا آغاز بھی کیا ہے۔ ضیاء اللہ بنگش نے تعلیمی افسران اور علاقے کے مشران سے وزیرستان میں تعلیمی صورتحال اور مسائل پر بریفنگ لی۔ ضیاء اللہ خان بنگش کی جانب سے شمالی وزیرستان میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، علاقہ عمائدین کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے وکیل کلے شمالی وزیرستان میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول، دبک کوٹ شیرا تالا شمالی وزیرستان میں گورنمنٹ ہائی سکول، کوٹ محمد خان شیرا تالہ شمالی وزیرستان میں گورنمنٹ مڈل سکول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قبائلی اضلاع پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، وزیرستان سمیت تمام قبائلی اضلاع میں تعلیمی نظام مزید بہتر کر رہے ہیں، اساتذہ کی حاضری سے متعلق کافی شکایات موصول ہوئیں، قبائلی اضلاع میں انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی توسیع کی ہے، مزید مانیٹرنگ سٹاف کی بھرتی کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 791391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791391/1/مشیر-تعلیم-خیبرپختونخوا-کا-دورہ-شمالی-وزیرستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org