0
Tuesday 30 Apr 2019 11:11

لاہور میں صوفی سکالرز کنونشن کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ اسلامک ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام ہونیوالے ’’صوفی سکالرز کنونشن“ میں 22 یونیورسٹیوں سے صوفی فکر کے علمبردار سینکڑوں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور سکالرز نے بھرپور شرکت کی۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے وابستہ عالمی شہرت کے حامل معروف محقق، مورخ، مصنف اور سکالر ڈاکٹر مجیب احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کے مقررین میں آئی آر سی کے چیئرمین، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، اسلامک ریسرچ کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد کریم خان، ایف سی یونیورسٹی لاہور کے صدر شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمن، کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ، سرگودھا یونیورسٹی کے ڈاکٹر شہباز احمد منج، گجرات یونیورسٹی کے ڈاکٹر حسیب احمد قادری، منہاج یونیورسٹی کے ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، سپیئریر یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر محمد اکرم ورک، ڈاکٹر ارشد اقبال اور نواز کھرل شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 791412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش