QR CodeQR Code

روضہ حضرت عباس(ع) کے منتظمین کا دورہ لاہور

1 May 2019 09:07

ڈائریکٹر آف انٹر نیشنل ریلیشن مولانا شیخ محمد جواد سلامی نے کہا کہ پاکستان میں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، پاکستان کے بارے میں جو سنا تھا اس سے کہیں بڑھ پر پایا، پاکستانی پیار کرنیوالے اور محبان اسلام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آکر ایسے لگا ہے کہ ہم اپنے ہی گھر میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روضہ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل ریلیشن مولانا شیخ محمد جواد سلامی، سیکرٹری جنرل اینڈ ڈائریکٹر فارن آفس عدنان محمد حسین عبدالحسین موسوی، ریاض منیم سلمان العوید، طارق عمران اور ثمر خلیل ابراہیم عضاری نے لاہور میں جامعہ باقرالعلوم مغلپورہ کا دورہ کیا۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ رائے ظفر علی نے عراقی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ممتاز شیعہ رہنما آغا شاہ حسین قزلباش، مولانا قمر عباس مجاہد، مولانا اقبال اختر، مولانا سید زاہد حسین نقوی، آغا محمد حسن، سید عابد مرتضیٰ، ملک شوکت علی اعوان، سید جعفر علی شاہ، راشد شاہ، سید عارف حسین شاہ، سید شہباز شاہ، سید مزمل شاہ، سید زین العابدین، سید تنویر حسین سمیت اہل علاقہ اور طلاب کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 791597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791597/1/روضہ-حضرت-عباس-ع-کے-منتظمین-کا-دورہ-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org