0
Wednesday 1 May 2019 19:03

ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء نے انوکھا یوم مزدور منایا

اسلام ٹائمز۔ ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کا انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ ہزارہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم بٹگرام سے تعلق رکھنے والے طلباء نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مختلف مارکیٹوں میں جاکر مزدوروں کی جگہ کام کرکے انوکھے طریقے سے ان کو خراج تحسین پیش کی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موجود طلباء کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنی سیاست چمکاتے ہوئے سٹیج پر بڑے بڑے دعوے تو کر لیتے ہیں لیکن گھر یا ایوان جاکر وہ اپنے سب وعدے بھول جاتے ہیں۔ دن منانے سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے تو ایسے مواقعے مہیا کئے جائیں جن سے مزدور کے بچے فاقوں سے بچ جائیں اور پھر ایسے قوانین بنائے جائیں جو مزدوروں کو حقوق کی فراہمی یقینی بنا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 791695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش