0
Thursday 2 May 2019 00:17

پی ٹی آئی یوم تاسیس

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پرچی میں لکھ کر پارٹی نہیں ملی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اگر اس جدوجہد کو آپ سمجھ گئے تو پھر ہمیں منزل نظر آ جائے گی، اس جدوجہد میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں، کچھ لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں پھر واپس بھی آ جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک اس وقت مشکل ہے، ہمیں ورثے میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر کا ملا، نون لیگ کے پہلے 8 ماہ میں مہنگائی 8 فیصد تھی، پی ٹی آئی کے 8 ماہ میں مہنگائی 6.8 فی صد تھی، پنجاب میں کہا گیا شہباز شریف سے زبردست وزیر اعلیٰ نہیں آیا، وہ گئے تو پنجاب کا خسارہ 1100 ارب روپے تھا جبکہ پرویز خٹک گئے تو کے پی میں 40 ارب روپے کا سر پلس چھوڑ کر گئے۔
خبر کا کوڈ : 791712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش