QR CodeQR Code

لاہور، بین مذہب ہم آہنگی ورکشاپ

2 May 2019 08:51

مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ ضرورت امن کی ہے، امن ہوگا تو ممالک ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتی نہ ہی دہشتگردی اور انتہا پسندی سے کسی پر نظریات کو ٹھونسا جا سکتا ہے، دنیا کا امن کا گہوارہ بنانے کیلئے برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ دی میڈیا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے ایمبیسڈر ہوٹل میں تین روزہ بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی برائے مقامی امن قائدین ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں  آخری روز دیگر مذاہب کے نمائندگان کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ رائے ظفر علی، ملک شوکت علی اعوان، سید جعفر علی شاہ، جماعت ایلحدیث کے خالد رشید بٹ، کرسچن رہنما پیٹر جیکب، سکھ رہنما سردار کلیان سنگھ کلیان سمیت دیگر مذاہب کے رہنماوں اور مسلم علمائے کرام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ ضرورت امن کی ہے، امن ہوگا تو ممالک ترقی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 791721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791721/1/لاہور-بین-مذہب-ہم-آہنگی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org