QR CodeQR Code

اسلام آباد، اسلام اور مغرب کے فاصلے کم کرنے کے عنوان سے سیمینار

2 May 2019 15:15

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی صحافی، کتاب فائنڈنگ پیس ان دا ہولی لینڈ کی مصنفہ لورین بوتھ نے سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ مسلمانوں کا حقیقی مقصد اپنے عقیدے پر قائم رہنا اور کسی بھی قسم کے تشدد کا سامنا کرنے پر بھی اس سے پیچھے نہ ہٹنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ برائے پالیسی مطالعہ (آئی پی ایس) کی جانب سے اسلام اور مغرب: فاصلوں کو کم کرنا،(Islam & the West: Bridging the Gaps) کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی صحافی، براڈ کاسٹرِ اور متحرک رضاکار، کتاب فائنڈنگ پیس ان دا ہولی لینڈ کی مصنفہ لورین بوتھ نے سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ مسلمانوں کا حقیقی مقصد اپنے عقیدے پر قائم رہنا اور کسی بھی قسم کے تشدد کا سامنا کرنے پر بھی اس سے پیچھے نہ ہٹنا ہے۔ انہوں نے بارہا استعال ہونے والی اصطلاح تہذیبوں کا تصادم کو انتہائی نامناسب قرار دیا اور کہا کہ اسلام کا مقصد کبھی بھی تہذیبوں کے درمیان تصادم کروانے کا مقصد نہیں رہا بلکہ اسے کم کرنا اور تہذیبوں کا میعار بہتر بنانا ہے۔ خیال رہے کہ لورین بوتھ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ کی ہمشیرہ ہیں اور مغرب کی ان اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اسلام قبول کیا۔


خبر کا کوڈ: 791798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791798/1/اسلام-آباد-اور-مغرب-کے-فاصلے-کم-کرنے-عنوان-سے-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org