QR CodeQR Code

گلگت میں جیل بھرو تحریک

2 May 2019 23:51

لاپتہ افراد کی بازیابی اور جی بی آئینی حقوق کیلئے جیل بھرو تحریک کے ابتدائی مرحلے میں جمعرات کے روز ایم ڈبلیو ایم کے پانچ رہنماؤں محمد الیاس صدیقی، غلام عباس، امجد حسین، عارف قمبری اور شیخ علی اصغر نے سٹی تھانہ گلگت میں گرفتاری پیش کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور گلگت بلتستان کے آئینی و بنیادی حقوق کیلئے "جیل بھرو" تحریک کا آغاز ہو گیا، ابتدائی طو پر جمعرات کے روز ایم ڈبلیو ایم کے پانچ رہنماؤں محمد الیاس صدیقی، غلام عباس، امجد حسین، عارف قمبری اور شیخ علی اصغر نے سٹی تھانہ گلگت میں گرفتاری پیش کر دی۔ تحریک حمایت مظلومین جی بی کے چیئرمین شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں ایک ریلی کی شکل میں اہم ڈبلیو ایم کے رہنما سٹی تھانہ پہنچے اور وہاں گرفتاری پیش کر دی۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک روزانہ کی بنیاد پر گرفتاری پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 791886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791886/1/گلگت-میں-جیل-بھرو-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org