QR CodeQR Code

اسکردو میں مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے احتجاج

3 May 2019 18:10

اسکردو میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ محب وطن شہریوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے اور کراچی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کو رہا کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جبری لاپتہ ہونے والے شیعہ افراد کے اہل خانہ کی طرف سے کراچی میں جاری دھرنے کی حمایت اور جی بی قانون ساز اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن کیپٹن ریٹائیرڈ محمد شفیع کی گرفتاری کے خلاف بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جو یادگار شہداء اسکردو پر احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کرگئی۔ اس احتجاجی جلسے سے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے رہنماء شفقت غازی، نامور سماجی کارکن علی شفا، مزدور رہنماء اخوند حسین، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا علی حسین، مولانا ذیشان، سید الیاس موسوی اور نامور عالم دین آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں شیعہ افراد کی جبری گمشدگی ماورائے آئین اور خلاف ضابطہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 792003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792003/1/اسکردو-میں-مسنگ-پرسنز-کی-رہائی-کیلئے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org