QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی

3 May 2019 18:18

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ناپید ہوچکا ہے، صدر پاکستان اپنے گھر کو خیرباد کہہ چکے ہیں، اگر اتوار تک ہمارے لاپتہ افراد بازاب نہ ہوئے تو اتوار سے نواں شہر چوک پر دھرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کراچی میں صدر پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر جاری مسنگ پرسنز کے لواحقین کی جانب سے جاری دھرنے کی حمایت میں ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع بشمول ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، لیہ، بھکر، علی پور، خانیوال اور ڈیرہ غازیخان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں نماز جمعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرزا وجاہت علی، سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او عاطف حسین، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا عمران ظفر اور دیگر نے کی، احتجاجی ریلی امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نکالی گئی، جو چوک کمہاراں والا پہنچ کر علامتی دھرنے میں بدل گئی۔


خبر کا کوڈ: 792018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792018/1/ملتان-ایم-ڈبلیو-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org