QR CodeQR Code

پاراچنار، لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

3 May 2019 21:04

مظاہرین نے لاپتہ افراد کی رہائی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے کشمیر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب پہنچ کر مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مقامی رہنما مولانا مزمل حسین، تحریک حسینی کے مجاہد حسین اور سید ابراہیم الحسینی، مجلس علمائے اہلبیت کے مولانا باقر حیدری، عروۃ الوثقی کے طالب علم مولانا مجاہد حسین اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد اگر مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔


 
 
ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر کی طرح آج بعد از نماز جمعہ پاراچنار میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس میں مقامی مذھبی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے متعدد کارکنوں نے اپنے دفتر سے جلوس کی شکل میں آکر مظاہرے میں شرکت کی۔ اسکے علاوہ مجلس علمائے اہلبیت کے افراد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے لاپتہ افراد کی رہائی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے کشمیر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب پہنچ کر مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مقامی رہنما مولانا مزمل حسین، تحریک حسینی کے مجاہد حسین اور سید ابراہیم الحسینی، مجلس علمائے اہلبیت کے مولانا باقر حیدری، عروۃ الوثقی کے طالب علم مولانا مجاہد حسین اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد اگر مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا شیعہ قوم ایک محب وطن قوم ہے۔ کوئی ادارہ کسی شیعہ مدرسے کو دہشتگردی کی تربیت دیتے نہیں دکھا سکتا۔ اور نہ ہی کوئی ادارہ کسی شیعہ کو خود کش دھماکہ کرنے یا کرانے کی گواہی دے سکتا ہے۔ چنانچہ انصاف کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 792051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792051/1/پاراچنار-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کے-حق-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org