اسلام ٹائمز۔ نارووال میں ڈسٹرکٹ کونسل نارووال، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف نارووال، یونیورسٹی آف گجرات کے اشتراک سے پیغام پاکستان کانفرنس برائے امن و قومی یکجہتی منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مختلف ادیان، مذاہب اور طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کیا۔