QR CodeQR Code

سوہاوہ، القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد

5 May 2019 23:14

وزیراعظم نے کہا کہ روحانیت کے سپہ سالارعبدالقادر جیلانی کے نام پر یونیورسٹی کی بنیاد رکھی ہے، عظیم صوفی بزرگ نے سائنس، روحانیت اور اسلام کا تعلق جوڑا تھا اور روحانیت میں تحقیقات شروع کروائی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روحانیت کے سپہ سالارعبدالقادر جیلانی کے نام پر یونیورسٹی کی بنیاد  رکھی ہے، عظیم صوفی بزرگ نے سائنس، روحانیت اور اسلام کا تعلق جوڑا تھا اور روحانیت میں تحقیقات شروع کروائی تھیں، ہم بھی ان کے نظریے کو آگے لے کر بڑھیں گے، ہم بھی سائنس، اسلام اور روحانیت کا تعلق جوڑیں گے اور روحانیات  کو سپر سائنس بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اسکولوں میں بچوں کو نظریہ پاکستان اور ریاست مدینہ سے متعلق بتائیں گے تاکہ کم از کم آنے والے نسلوں کو دین کی حقیقی تعلیم دے سکیں، اگر ہم پاکستان بننے کے حقیقی مقصد کے بارے میں نہ پڑھا سکے، تو مغربی کلچر کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا، ہمیں نوجوانوں کو لیڈر بنانا ہے اور یہ تب بنیں گے جب وہ ریاست مدینہ کے اصولوں اور تصورات کے بارے میں پڑھیں گے، اس مقصد کے لیے القادر یونیورسٹی میں ریسرچ کروائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 792406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792406/1/سوہاوہ-القادر-یونیورسٹی-کا-سنگ-بنیاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org