QR CodeQR Code

کراچی، وحدت اسلامی کانفرنس

5 May 2019 23:29

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت ایک عمل ہے، جو دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لئے ہے، مسلمانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد مسلمانوں کے دل میں اسرائیل کی ریاست بنائی، امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور انکے اتحادی ہمارے دشمن ہیں، یہی ہیں جو داعش جیسی قوت کو بنا کر ہم پر مسلط کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت کراچی کے مقامی ہال میں وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی اکابرین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیا۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیر، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء معراج الہدیٰ صدیقی، تحریک منہاج القرآن کے رہنماء علامہ آفتاب اظہر، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر علامہ مرزا یوسف حسین، ملی یکجہتی کونسل کراچی کے صدر قاضی احمد نورانی، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماء شبر رضا، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ظفر اقبال قادری، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری سمیت دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 792411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792411/1/کراچی-وحدت-اسلامی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org