QR CodeQR Code

لاہور، شیعہ علماء کونسل کا مظاہرہ

6 May 2019 08:24

علامہ سبطین سبزواری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو لاپتہ افراد کی بہت باتیں کیا کرتے تھے لیکن اب جب وہ وزیراعظم بنے تو اس پر خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی انسانی حقوق کی بہت باتیں کیا کرتے ہیں لیکن اپنے کراچی گھر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والے افراد کو جواب دیں کہ ان کے لواحقین کو کون اٹھا کر لے گیا؟


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی اپیل پر صوبے بھر میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور غیر آئینی، غیر قانونی اغوا کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ کراچی سے 100 اور اس کے علاوہ ملک بھر سے جہاں سے بھی شیعہ نوجوانوں یا دوسرے سیاسی کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے، اگر وہ مختلف مقدمات میں ملوث بھی ہیں، ان کو بھی عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ پاکستان مہذب ملک ہے، جس کا آئین، عدالتیں اور پارلیمنٹ ہے لیکن یہاں انسانی حقوق کی ایسی پامالی کی جا رہی ہیں کہ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 792432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792432/1/لاہور-شیعہ-علماء-کونسل-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org