0
Monday 6 May 2019 18:23

اسلام اور انسانیت

اسلام ٹائمز: مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر میں رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے زیر ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’اسلام اور انسانیت‘‘ منعقد ہوا۔ سیمینار کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے کیا گیا۔ سیمینار میں جموں و کشمیر کے مختلف مسالک و مذاہب سے تعلق رکھنے والے مقتدر علماء کرام اور داشنور حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اسلام اور انسانیت کے مختلف گوشوں کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیمینار میں ’’اسلام اور انسانیت کے درمیان تعلق، انسانی حقوق کی ضرورت، انسانیت کی بقاء اسلامی تعلیمات میں مضمر، اسلاموفوبیا کب کیسے اور تدارک، بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، صلہ رحم اور بھائی چارہ، اسلامی تہذیب بقاءِ انسانیت، اخلاقی تعلیم کی ضرورت، دہشتگردی کا شکار مسلمان، عالمی دہشتگردی میں اضافہ اور انسانی حقوق کے درمیان اتحاد کی ضرورت جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ مقررین نے رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو  سراہا اور فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی کو انکی فعالیت و انسان دوستی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف ہمیں متحد ہوکر ایسے سیمینارز، کانفرنسز اور ورکشاپز جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے انسان کو انسان ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے لئے انسانیت کا شرف سب سے اعلٰی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ہر چیز بچانے کی کوشش کی ہے لیکن انسانیت بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم انسانیت کا تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عین انسانیت ہے۔ شیخ فردوس علی نے کہا کہ جو شخص کسی کو تکلیف دینے کی کوشش کرتا ہے اس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ دنیا میں کوئی بھی مذہب دہشتگردی اور قتل و غارتگری کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے ذریعے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں، سماجی ورکروں اور سماجی و دینی شخصیات جنہوں نے معاشرے میں وحدت، امن و اخوت کو پھیلانے کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض سید فدا حسین رضوی نے انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 792532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش