QR CodeQR Code

پاراچنار، پی ٹی آئی کیجانب سے صحت انصاف کارڈ کا اجراء

7 May 2019 22:07

سید اقبال میاں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا اجراء کا مقصد بھی غریب عوام کی صحت کی تحفظ ہے۔ جس کا سلسلہ ضلع کرم میں شروع کیا گیا ہے، صحت انصاف کارڈ کا اجرءا کا سلسلہ ضلع کرم کے آخری بندے کو پہنچانے تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا انضمام کے بعد ضلع کرم میں بھی پی ٹی آئی کیجانب سے عوام کیلئے صحت انصاف کارڈ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کیطرح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں اقبال میاں کے بنگلے میں ضلع کرم کے عوام میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی چیئرمین سید اقبال میاں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک علاقہ تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک علاقے میں بنیادی سہولیات صحت اور تعلیم کیلئے اقدامات اٹھائے نہیں جاتے۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی ملک میں عوام کیلئے ان بنیادی سہولیات کو پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا مقصد بھی غریب عوام کی صحت کی تحفظ ہے۔ جس کا سلسلہ ضلع کرم میں شروع کیا گیا ہے، صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا سلسلہ ضلع کرم کے آخری بندے کو پہنچانے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دو دنوں میں ضلع کرم کے 3000 افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 792868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792868/1/پاراچنار-پی-ٹی-آئی-کیجانب-سے-صحت-انصاف-کارڈ-کا-اجراء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org