QR CodeQR Code

لاہور، داتا دربار دھماکہ

8 May 2019 10:36

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 5 افراد کے شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ شہید ہونیوالوں میں 3 ایلیٹ فورس کے اہلکار ہیں۔ جبکہ شہادتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ داتا دربار گیٹ نمبر 2 کے قریب کھڑی گاڑی کے قریب ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں دہشت گردی یا کوئی اور معاملہ، داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 5 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونیوالے ایلیٹ فورس کے اہلکار ہیں۔ جبکہ شہادتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ داتا دربار گیٹ نمبر 2 کے قریب کھڑی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 792930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792930/1/لاہور-داتا-دربار-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org