QR CodeQR Code

لاہور، تنظیم اتحاد امت کی پریس کانفرنس

8 May 2019 19:37

چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان کا دیگر علماء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مزارات قیامت تک آباد رہیں گے اور یہاں سے امن کی آواز بلند ہوتی رہے گی۔ حالیہ دہشتگردی، فرقہ واریت، تعصب، خوف اور عدم برداشت سے معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حالیہ حملہ اداروں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہوا ہے، جب 3 اپریل کو اس طرح کے خوفناک حملہ سے آگاہ کر دیا گیا تھا تو پھر اس حملہ کو روکا کیوں نہیں گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور کوآرڈینیٹر متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے لاہور پریس کلب میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا راغب حسین نعیمی، پیر سید نبیل الرحمن شاہ، محمد نواز کھرل، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، سید تنویر حسین، مفتی لیاقت علی صدیقی، مفتی عاشق حسین، مفتی محمد عارف، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا عبداللہ ثاقب، مولانا شکیل احمد، ڈاکٹر عمران انور نظامی، مفتی محمد اسماعیل، مفتی اسد عباس، مفتی شفقت یوسفی، قاری احمد نواز، مفتی مسعود الرحمن اور دیگر علماء و مشائخ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار ہونیوالا خودکش حملہ اہلسنت اور اہل تصوف کے جذبات پر حملہ ہے، 48 گھنٹوں میں رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، شہداء کیلئے ایک کروڑ جبکہ سویلین شہداء کے 50 لاکھ اور تمام زخمیوں کیلئے 25 لاکھ دینے کا فوری طور پر اعلان کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 793053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/793053/1/لاہور-تنظیم-اتحاد-امت-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org