0
Friday 10 May 2019 21:30

گلگت، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے گلگت میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں آغا راحت حسین الحسینی  اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی شفیع خان، رکن اسمبلی حاجی رضوان، تحریک حمایت مظلومین کے رہنمائوں الیاس صدیقی، غلام عباس، مظفر علی سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مرکزی جامع مسجد امامیہ سے نکالی گئی ریلی خزانہ روڈ پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی، جہاں جلسے سے  خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی شفیع خان، رکن اسمبلی حاجی رضوان، الیاس صدیقی، مظفر علی و دیگر نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حکومت اور ریاست کے چہرے پر ایک بدنما داغ ہے، یہ مسئلہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں نے لاپتہ افراد کی بازیابی فوری ممکن نہ بنائی تو تحریک حمایت مظلومین کے پلیٹ فارم سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ تحریک صرف ایک طبقے کی نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کی تحریک ہے۔ مقررین نے جی بی میں میرٹ کی پامالیوں، ناانصافی اور غیر معقول فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت کو فوری قبلہ درست کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 793437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش