0
Friday 10 May 2019 22:55

پاراچنار، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی جلوس

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آئی ایس او کیجانب سے پاراچنار میں بھی جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد پاکستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ایک بڑا احتجاجی جلوس برآمد ہوا، جس میں لاپتہ افراد کی فوری بازیابی اور ریاست کے اصل دشمنوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مرکزی امام بارگا پاراچنار سے امامیہ سٹوڈینٹس کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پریس کلب پہنچے تو جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین، ڈاکٹر حسین جان، سر زاہد حسین اور مظہر طوری نے کہا کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان بے گناہ لوگوں کو عدالت میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے وفادار اور حقیقی نگہبان ہیں۔ ہمیں کسی سے اپنی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ملک کے لئے کون کتنا وفادار ہے۔ جلسے سے اپنے خطاب تحریک انصاف ضلع کرم کے صدر اقبال سید میاں نے کہا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزا دی جائے، اگر بے گناہ ہے تو اسے رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 793449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش