QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ توسیعی منصوبہ

11 May 2019 12:25

لگ بھگ 33 ارب روپے کے اس اہم منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے، یہ منصوبہ 2020ء میں مکمل ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سے سکردو تک 167 کلومیٹر روڈ کے توسیعی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، لگ بھگ 33 ارب روپے کے اس اہم منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے، یہ منصوبہ 2020ء میں مکمل ہو گا، توسیعی منصوبے کے تحت سڑک کی ڈیزائن سپیڈ ہموار مقامات پر 90 سے 120 کلومیٹر تک ہو گی، جبکہ ناہموار پہاڑی مقامات پر 60 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کر سکیں گے۔ شاہراہ کی چوڑائی 35 سے 40 فٹ تک ہو گی، سڑک کے اطراف 2.5 میٹر شولڈر جگہ بھی رکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ نون لیگ کے دور حکومت میں اس منصوبے پر کام شروع ہوا، اس سے پہلے پیپلزپارٹی دور حکومت میں منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دیا گیا تھا بعد دوبارہ ٹینڈر کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او نے حاصل کر لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق شاہراہ پر کام کی رفتار اور معیار اطمینان بخش ہے۔ شاہراہ کی خوبصورتی کیلئے ایف ڈبلیو او نے سڑک کے کنارے دیواروں پر سیاحتی مقامات کی تصاویر آویزاں کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت گلگت سکردو روڈ کی چوڑائی بمشکل 16 سے 20 فٹ کے درمیان ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ شاہراہ پاکستان کی خوبصورت ترین شاہراہوں میں شمار ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 793451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/793451/1/گلگت-سکردو-روڈ-توسیعی-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org