0
Sunday 12 May 2019 21:43

پاراچنار، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پریس کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی نے کرم کے گونا گوں مسائل، بالش خیل شاملات کے دیرینہ مسئلے کے حل، پاراچنار میں عدالت کے لئے کلاس فور بھرتی کے سلسلے میں میرٹ اور اہلیت کو نظر انداز کرکے نان لوکل افراد کی تعیناتی نیز پاکستان بھر میں ملت تشیع کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے مدرسہ رہبر معظم میں آج ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے ساتھ مجلس علمائے اہلبیت اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی، تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، تحریک کے نائب صدر مولانا عابد حسین جعفری اور مجلس علماء کے صدر علامہ احمد علی روحانی نے کہا کہ کرم انتظامیہ طوری بنگش اقوام کو انصاف دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے درجنوں مرتبہ اپنے مسائل ان کے گوش گزار کرائے ہیں، تاہم انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں اہل تشیع کو گھروں سے بغیر کسی جرم کے اٹھا کر غائب کر دیا گیا اور وہ سالوں سے اپنے خانوادوں سے بچھڑے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 793831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب