QR CodeQR Code

لاہور میں یوم مردہ باد امریکہ ریلی

16 May 2019 18:40

آئی ایس او پاکستان کے سیکرٹری جنرل عارف حسین کا کہنا تھا کہ یوم مردہ باد امریکہ یعنی امریکی سامراج کیخلاف صدائے احتجاج، دنیا کے تمام محروموں کا ساتھ دینا، فلسطینی کاز کو فلسطینیوں کی آرا کے متعلق حل کرنے کا نعرہ اور ظالم طاقتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا دن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے زیراہتمام پریس کلب لاہور سے امریکی قونصلیٹ تک یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں کئے گئے مظالم پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 794624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/794624/1/لاہور-میں-یوم-مردہ-باد-امریکہ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org