0
Thursday 16 May 2019 21:30

ملتان، ''یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل'' احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے موقع پر ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر علمدار حسین، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیف اسکاٹس زاہد مہدی، سابق مرکزی صدر یافث نوہد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عالم انسانیت کیلئے باعث شرم ہے، عالم اسلام کی تمام تر برائیوں کا ذمہ دار امریکہ ہے، جو پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دیتا ہے، جس نے شام میں باغیوں کی حکومت کی حمایت کی اور لاکھوں بے گناہوں کا خون بہایا، جس نے غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی اور ناصرف حمایت کی بلکہ داعش، القاعدہ اور طالبان جیسے مسلح دہشت گردوں کی سرپرستی ومعاونت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب عالم استعمار و استکبار شیطان بزرگ امریکہ نے اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کیا اور دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ ہم ہر ظلم کا ساتھ دیں گے اور ہر مستعضف کو تباہ و برباد کر دیں گے، امامیہ اسٹوڈنٹس نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے، ان کی آواز بن کر ابھرے ہیں، امریکہ نے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے اس پاک سرزمین کو بہت نقصان پہنچایا ہے، عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم امریکی عوام کے دشمن نہیں ان کے حکمرانوں کی غلط اسلام دشمن اور انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف ہیں، ہمارا آج کا احتجاجی مظاہرہ ان تمام ظالم قوتوں کے خلاف ہے جو مظلوم کی آواز دبانا چاہتی ہیں، احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کا پرچم نذرآتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 794677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش