0
Monday 20 May 2019 02:24

اسلام آباد، بلاول بھٹو زرادری کا گرینڈ افطار ڈنر

اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں نے عید کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت مخالف احتجاج کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آج اتوار کو اپوزیشن جماعتوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد متحدہ اپوزیشن نے میڈیا کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اتنے ہیں کہ ایک سیاسی جماعت مل کر حل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بتایا آج فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب جماعتیں عید کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔  زرداری ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں مریم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، لیاقت بلوچ، سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز پہلی مرتبہ زرداری ہاؤس اسلام آباد کے مہمان بنے۔
خبر کا کوڈ : 795168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب