QR CodeQR Code

کراچی میں القدس کانفرنس

20 May 2019 06:33

کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت القدس کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین میں جو مظالم جاری ہیں ان پر بات کرنا بہت ضروری ہے، یوم القدس کو پاکستان میں سرکاری سطح پر منانا چاہیئے، فلسطین پر اسرائیل کے مظالم انتہائی افسوس ناک ہیں، حکومت پاکستان واضح اور ٹھوس موقف کے ساتھ تسلسل کے ساتھ فلسطین کاز کی حمایت کرتی رہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، ڈاکٹر عالیہ امام، علامہ قاضی احمد نورانی، پیر ازہر ہمدانی، ارشد نقوی، میجر قمر عباس، نعیم قریشی، مسلم پرویز اور صابر ابو مریم نے کہا کہ آج اسرائیل محصور ہے، اسرائیل نے داعش کو بنایا کہ وہ شام کو ختم کرکے اس پر قبضہ کرنا چاہتا تھا مگر اس کی تمام تدبیریں الٹی پڑ گئیں، اسرائیل کا وجود اب ختم ہونے والا ہے، امام خمینی نے کہا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل مقاومت ہے، آج فلسطین اور غزہ کے مظلومین اپنے دفاع کے لئے اسرائیل پر حملہ کرتے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان میں موجود فلسطینی طلباء کے صدر محمد زیدان سمیت معروف سیاسی و سماجی شخصیات میں کرامت علی، احمد خان ملک، امتیاز فاران، سید شبر رضا، میجر قمر عباس، ارم بٹ، الحاج محمد رفیع، نعیم قریشی، محمد عاقل، پروفیسر ہارون رشید، ایڈوکیٹ ملک طاہر، عبد الوحید یونس، ریحان عابدی و دیگر شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 795169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/795169/1/کراچی-میں-القدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org