QR CodeQR Code

لاہور، شہدائے علی ہجویری کانفرنس

21 May 2019 08:52

کانفرنس سے خطاب میں تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین مفتی ضیاالحق نقشبندی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر وفاقی، صوبائی، ڈویڑنل اور ضلعی امن کمیٹیوں سے کالعدم تنظیموں کے افراد کو نکالیں اور کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے۔ پیر سید اظہر الحسن نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے طالبان اسلام کے دشمن، پاکستان کے باغی اور مسلمانوں کے غدار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان اور نیشنل مشائخ کونسل کے زیراہتمام شہداء داتا علی ہجویری کانفرنس پریس کلب لاہور میں ہوئی جس میں 50 سے زائد درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے حکومت کو مطالبات پیش کئے۔ چیئرمین تنظیم اتحاد امت محمد ضیاءالحق نقشبندی نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے، سانحہ داتا دربار پر وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے اس سانحہ پر مشائخ کو اعتماد میں نہیں لیا، حالانکہ ان صوفیاء کے پیروکار حضرات نے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھی ہوئی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور اس حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ پاکستان بنانے والے مشائخ کے فکری وارثوں کو متحد، منظم، فعال اور متحرک کریں گے، شہید پولیس کے ہوں یا پھر عام عوام، وہ ہمارے شہداء ہیں کیونکہ انہوں نے داتا علی ہجویری کے مستانوں ملنگوں اور غلاموں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان اللہ کے حضور پیش کی ہے، اس سلسلہ میں حالیہ خود کش حملہ میں شہید ہونے والوں کے مقامی اضلاع اور تحصیلوں میں ”شہداء داتا علی ہجویری کانفرنسز‘‘ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/795405/1/لاہور-شہدائے-علی-ہجویری-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org