QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کے تحت دعوت افطار و یوم تاسیس

22 May 2019 21:10

تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آئی ایس او کے یہ نوجوان اُس دور میں اسلام کے نمائندے بن کر ابھرے کہ جب تعلیمی اداروں میں دین کی بات کرنے والوں اور باریش جوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، ایسے مشکل حالات میں آئی ایس او نے جوانوں کو کمیونزم اور سوشلزم کی دلدل سے نکال کر ایک نئی شناخت عطا کی اور جوانوں کو ایک عالمی نہضت کے ساتھ مربوط کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 47 واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ یومِ تاسیس کا مرکزی پروگرام آئی آر سی لان عائشہ منزل پر منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی اطلاعات سیکرٹری جلال حیدر، ڈویژنل صدر محمد عباس، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن، مولانا حیدر عباس عابدی، سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اصغر مہدی، علامہ صادق رضا تقوی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین سمیت سابق ڈویژنل صدور کلب حسن، فرخ سجاد، میثم عابدی، عدیل زیدی، مرتضیٰ حسن، سلمان حسینی، علی رضا شریف، یاور عباس اور محمد اکبر عابدی سمیت آئی ایس او کے ممبران، علماء کرام اور تمام جامعات و کالجز کے طلباء نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 795777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/795777/1/آئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-دعوت-افطار-یوم-تاسیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org