QR CodeQR Code

لاہور،آئی ایس او پاکستان کا یوم تاسیس

22 May 2019 23:36

مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایس کے قیام سے لیکر اب تک بہت سے نشیب و فراز آئے، لیکن دوستوں کی کاوش سے یہ کشتی ہر منجدھار سے کامیابی کیساتھ باہر نکل آئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کی بنیادوں میں شہداء کا خون ہے اور اسی خون کی تاثیر کی بدولت ہی آئی ایس او ہمیشہ کامیاب ہو کامران رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے47 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے قومی مرکز شادمان میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، سابق مرکزی صدر و بانی رہنما سید علی رضا نقوی، سابق بانی رہنما سید امجد کاظمی ایڈووکیٹ، فیض بخش، افسر رضا خان، لعل مہدی خان، سرفراز حسینی، تہور عباس، ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹر جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی، موجودہ مرکزی صدر سید قاسم شمسی سمیت کابینہ کے ارکان سابقین اور سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں آئی ایس او کے قیام سے لیکر اب تک کی جدوجہد پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹری ’’جہد مسلسل‘‘ کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 795796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/795796/1/لاہور-ا-ئی-ایس-او-پاکستان-کا-یوم-تاسیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org