QR CodeQR Code

القدس کانفرنس اسلام آباد

24 May 2019 00:59

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیرین مزاری نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کیساتھ ہے اور کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک جعلی اور غاصب ریاست ہے، پاکستان کسی دبائو کو قبول نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور پارلیمنٹری فورم برائے فلسطین کے اشتراک سے اسلام آباد میں القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر افراسیاب خٹک، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت کشمیری رہنمائوں نے خطاب کیا۔ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیرین مزاری نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کیساتھ ہے اور کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک جعلی اور غاصب ریاست ہے، پاکستان کسی دبائو کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان فلسطین کاز پر قائد اعظم محمد علی جناح کی وضع کردہ پالیسیوں کے مطابق عمل کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 795964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/795964/1/القدس-کانفرنس-اسلام-ا-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org