0
Monday 27 May 2019 22:25

فیصل آباد، آئی ایس او کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپس

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے شعبہ محبین کے زیراہتمام رمضان المبارک میں شہید ابرارحسین یونٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ، شہید محرم علی یونٹ شیخن، پیلووال، فروزیاں، شہید مصطفی چمران یونٹ احمد نگر،  روح اللہ خمینی گڑھ مہاراجہ، امتیاز شہید یونٹ کمالیہ، مختار شہید یونٹ جھنگ صدر، انتصار شہید یونٹ چنیوٹ سٹی، 381 گ ب اولکھ چک جڑانوالہ، حزب اللہ یونٹ کنل شیروآنہ،  شہید مرتضی مطہری یونٹ بلو شہابل، شہید عباس باباٸی یونٹ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی یونٹ رجوعہ سادات سمیت مختلف علاقوں میں تربیتی ورکشاپس جاری ہیں۔ میٹرک تک کے طالب علموں کیلئے منعقد ہونیوالی ورکشاپس میں دینی، مذہبی اور اسکاوٹنگ کے موضوعات پر لیکچرز اور علمائے کرام کے دروس ہو رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 796611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش