0
Tuesday 28 May 2019 01:32

کراچی، نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین حضرت امام علی کی مناسبت سے مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو  پیپلز سیکریٹریٹ سے لائنز ایریا کوریڈور تھری سے ایمپریس مارکیٹ پہنچا اور پھر وہاں سے اپنے مقررہ راستوں صدر ریگل چوک، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، سٹی کورٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی جلوس کے شرکا کیلئے مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین دو بجے دن علامہ احمد اقبال رضوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امیرالمومنینؑ نے شیطان بزرگ امریکہ، اسرائیل اور انکے حواریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 796646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش