QR CodeQR Code

کراچی، یوم شہادت امام علیؑ کا مرکزی جلوس

28 May 2019 02:17

نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد نوحوں اور مرثیوں کی صداؤں میں مرکزی جلوس پیپلز سیکریٹریٹ سے لائنز ایریا کوریڈور تھری سے ایمپریس مارکیٹ پہنچا اور پھر وہاں سے اپنے مقررہ راستوں صدر ریگل چوک، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، سٹی کورٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ جہاں کئی مقامات پر روزہ دار عزاداران امام علیؑ کیلئے باجماعت نماز و افطار کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم شہادت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت امام علیؑ کی مرکزی مجلس 10 بجے نشتر پارک میں برپا ہوئی، جس سے علامہ رضا حیدر رضوی نے خطاب کیا، جس کے بعد نشتر پارک سے ہی جلوس برآمد کیا گیا۔ اس بار نمائش چورنگی پر تعمیراتی کام کی وجہ سے روٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی تھی۔ جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پہنچا، جہاں باجماعت نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دو بجے مزار قائد کے VIP گیٹ کے سامنے علامہ احمد اقبال رضوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔ نماز ظہرین کے بعد آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عزاداران امیرالمومنینؑ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔


خبر کا کوڈ: 796647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/796647/1/کراچی-یوم-شہادت-امام-علی-کا-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org