0
Wednesday 29 May 2019 00:07

کراچی میں القدس سیمینار

اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے القدس سیمینار مولانا جعفرالحسن تھانوی کی زیرسرپرستی اور جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی صدارت اور بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین نے اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرائی اور جمعۃ الوداع کو یوم القدس ایمانی غیرت و جوش و جذبے کے ساتھ منائے جانے کا اعلان کیا۔ سیمینار سے مہمان خصوصی جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا نصیر الدین سواتی، جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید عقیل انجم، فلسطین فاؤنڈیشن کے ابومریم صابر کربلائی، محاذ کے مرکزی نائب صدر علامہ علی کرار نقوی، مرکزی رہنما علامہ قرۃ العین عابدی، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ شوکت مغل، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ وحید نعیمی نورانی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی کے مرکزی رہنما علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، عالمی جمعیت آئمہ مساجد کے صدر علامہ روشن دین الرشیدی، مسلم لیگ ن کے محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، علامہ عبدالستار توحیدی، علامہ غلام مصطفیٰ رحمانی، علامہ اختر محمدی، مفتی محمد بخاری و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 796798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش