0
Wednesday 29 May 2019 17:30

ملتان، آل پارٹیز پریس کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں آل پارٹیز پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس سے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر عاطف حسین، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، بین المذاہب امن فورس کمیٹی کے وائس چیئرمین عبدالماجد وٹو، اسلامی جمعیت طلبہ کے صدر عبدالرحمن، ملی اتحاد کونسل کے رہنما عامر محمود نقشبندی، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث قاری عبدالحنان حیدری نے خطاب کیا، رہنمائوں نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان سے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کا موقف اسرائیل اور فلسطین کے لیے واضح ہے اسی طرح حکومت کو یوم القدس کے موقع پر سرکاری سطح پر مناکر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل جو فلسطین پر قابض ہے لیکن اس کے باوجود نہتے فلسطینی ڈٹے ہوئے ہیں، رہنمائوں نے کہا کہ آج قبلہ اول صرف مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے اغیار کے ہاتھوں میں ہے، اگر یہ مسلم حکمران متحد ہو جائیں تو قبلہ اول آزاد ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور اسرائیل عالمی سطح پر نئی سازشوں میں مصروف ہیں اور صدی کی ڈیل کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں، گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال زیادہ انہماک کے ساتھ یوم القدس کو منانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 796932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش