QR CodeQR Code

پاراچنار مرکزی جامع مسجد میں احیائے شب قدر

29 May 2019 22:21

23 رمضان المبارک کے شب، لیلۃ القدر کا عمل و عبادات بجالانے کیلئے مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں شب بیداری کی گئی۔ جس میں سینکڑوں مومنین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کیطرح ضلع کرم کے چھوٹے بڑے دیہاتوں کے مساجد اور امام بارگاہوں میں 23 رمضمان المبارک کو شب قدر کے موقع پر شب بیداری کی گئی، تاہم لیۃ القدر کا سب سے بڑا اجتماع  مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں منعقد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق23 رمضان المبارک کے شب، لیلۃ القدر کا عمل و عبادات بجالانے کیلئے مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں شب بیداری کی گئی۔ جس میں سینکڑوں مومنین نے شرکت کی۔ علامہ اخلاق حسین شریعتی علامہ، مولانا شاکر حسین میثم اور دیگر علماء کے زیر نگرانی شب لیلۃ القدر کے اعمال سر انجام دئے گئے۔ اس موقع پر شب قدر کا عمل بجالانے والے عبادت گزاروں نے قوم و ملت، مومنین اور مسافرین کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔


خبر کا کوڈ: 796968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/796968/1/پاراچنار-مرکزی-جامع-مسجد-میں-احیائے-شب-قدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org