QR CodeQR Code

لاہور، شیعہ جماعتوں کی پریس کانفرنس

30 May 2019 21:49

پریس کانفرنس میں شیعہ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب یمن جنگ رکوانے اور عرب ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔ گزشتہ کئی سالوں سے درجنوں شیعہ علماء کرام اور جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبری گمشدگیوں کا یہ عمل قابل مذمت ہے، اگر انہوں نے جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں شیعہ جماعتوں تحریک بیداری امت مصطفیٰ، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت کیلئے یوم القدس منایا جاتا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین و کشمیر میں مظالم کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب یمن جنگ رکوانے اور عرب ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 797123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/797123/1/لاہور-شیعہ-جماعتوں-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org