QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت القدس کانفرنس

31 May 2019 06:02

کراچی کے مقامی لان میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے کہا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس، یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے، پوری دنیا کے مسلمان رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس مناکر مسلم امہ کے مابین وحدت و یکجہتی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ دعوت افطار اور القدس کانفرنس کا انعقاد آئی آر سی لان میں کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی، علامہ مرزا یوسف حسین، متحدہ بحالی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو نے خطاب کیا، جبکہ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ناصر الحسینی، یعقوب حسینی، جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ حسین مسعودی، اہل سنت عالم دین مولانا عبداللہ جوناگڑھی، مولانا معاذ چشتی، رضی حیدر رضوی، پیام ولایت فاؤنڈیشن، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں سمیت، صحافی حضرات، ٹرسٹرز، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتیں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر فلسطین کا سودا کرنے پر تلا ہوا ہے، عرب دنیا کے خائن حکمران فلسطین کے مظلوموں کی مدد کرنے کی بجائے دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں جو عنقریب ان کے لئے ایک بڑی مصیبت ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 797152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/797152/1/ایم-ڈبلیو-کراچی-کے-تحت-القدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org