0
Friday 31 May 2019 06:02

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت القدس کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ دعوت افطار اور القدس کانفرنس کا انعقاد آئی آر سی لان میں کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی، علامہ مرزا یوسف حسین، متحدہ بحالی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو نے خطاب کیا، جبکہ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ناصر الحسینی، یعقوب حسینی، جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ حسین مسعودی، اہل سنت عالم دین مولانا عبداللہ جوناگڑھی، مولانا معاذ چشتی، رضی حیدر رضوی، پیام ولایت فاؤنڈیشن، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں سمیت، صحافی حضرات، ٹرسٹرز، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتیں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر فلسطین کا سودا کرنے پر تلا ہوا ہے، عرب دنیا کے خائن حکمران فلسطین کے مظلوموں کی مدد کرنے کی بجائے دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں جو عنقریب ان کے لئے ایک بڑی مصیبت ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 797152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش