0
Friday 31 May 2019 19:27

پاراچنار، یوم القدس ریلی

  • پاراچنار، قدس کی عظیم الشان ریلی کے مناظر

    پاراچنار، قدس کی عظیم الشان ریلی کے مناظر

اسلام ٹائمز۔ آج جمعۃ الوداع کے موقع پر رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے حکم پر پوری دنیا کی طرح پاراچنار میں بھی القدس کا عظیم الشان احتجاجی جلوس برآمد ہوا۔ تحریک حسینی کے زیر اہتمام اسکے سرپرست اعلی اور سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی قیادت میں القدس کی یہ عظیم الشان ریلی آج بعد از نماز جمعہ مدرسہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای پاراچنار سے برآمد ہوئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام و خواص نے شرکت کی۔ شرکاء جلوس نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینی مظلومین کے حق اور غاصب اسرائیل اور اسکے سرپرستوں اور حواریوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی حسب روایت اپنے مقررہ راستوں سے گزرتی ہوئی شہید پارک پہنچ گئی۔ جہاں پر ریلی نے ایک بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عابد حسینی اور دیگر مقررین نے کہا کہ القدس صرف فلسطین اور ایران کا مسئلہ نہیں۔ بلکہ یہ امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام اور دنیا کی سطح پر اٹھایا جائے۔ اور اسے غاصب اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرانے کی مہم تیز کی جائے۔
خیال رہے، یوم القدس کے موقع پر حکومت تحریک حسینی کے رضاکاروں کے ساتھ ملکر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نہایت سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔ اس دوران پورے ڈسٹرکٹ کرم میں تمام موبائیل سروس صبح سے شام تک بند رکھے گئے تھے۔ جبکہ عوام سے اس دوران پاک فوج کے ساتھ بھر پور تعاون کی اپیل بھی کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 797274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش