QR CodeQR Code

لاہور میں یوم القدس ریلی

31 May 2019 19:32

لاہور میں القدس ریلی سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرانے کی سنچری ڈیل کے نام سے عالمی سازش سے مسلمانوں کو باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ مسلم ممالک سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنے کیلئے دباو بڑھا رہا ہے جبکہ امت مسلمہ کی قوت کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ مشرق وسطیٰ میں جنگی حالات پیدا کرکے عرب ممالک کو ایران سے ڈرا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی قیادت میں مال روڈ پر ناصر باغ سے پینوراما سینٹر تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کے قیام کیخلاف امام خمینی کی حکم کے مطابق القدس ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جامعہ عروة الوثقیٰ کے طلبا نے بھی منظم انداز میں ریلی میں طویل فلسطینی پرچم اٹھائے شرکت کی۔ جامعہ اُم الکتاب کی طالبات بھی ریلی میں شریک ہوئیں۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنیوالی تصاویر بھی القدس ریلی کا حصہ تھیں۔ شرکائے ریلی کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور امریکہ اسرائیل بھارت مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پینو راما سینٹر کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کر گئے۔ جہاں علامہ جواد نقوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد کو فلسطینیوں کی حمایت کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کیلئے نرم گوشہ رکھنا فلسطینی مسلمانوں کے وجود اور ان کی آزادی کے انکار کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 797275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/797275/1/لاہور-میں-یوم-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org