QR CodeQR Code

لاہور میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی القدس ریلی

31 May 2019 20:11

صحافی : تصور حسین شہزاد

مال روڈ پر تحریک آزادی قدس کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور عوام نے شدید گرمی میں روزے کی حالت میں بھی اپنے بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکل کر امام خمینی کے حکم پر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ حق کیساتھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا گیا۔ لاہور میں بھی تحریک آزادی القدس پاکستان کے زیراہتمام اسلامپورہ سے پنجاب اسمبلی ہال تک القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر تہوری حیدری، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سربراہ علامہ خالق اسدی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ مبارک موسوی، علامہ ابوذر مہدوی، آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر علی رضا نے کی۔ ریلی میں جماعت اسلامی، جے یو پی (نیازی)، تحریک منہاج القرآن، امامیہ آرگنائزیشن، جامعہ المنتظر، تحریک انصاف، جمعیت اہلحدیث پنجاب، ادارہ التنزیل، پاکستان عوامی تحریک، علمائے مدارس جعفریہ کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 797285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/797285/1/لاہور-میں-ا-ئی-ایس-او-اور-ایم-ڈبلیو-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org