QR CodeQR Code

کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی

1 Jun 2019 01:48

تبت سینٹر پر شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا عظیم ترین مسئلہ ہے، جس کو آج کے معاشرے میں زندہ رکھنا بھی بہت بڑا جہاد ہے، بہت جلد امت مسلمہ اپنے اتحاد سے عالمی استعمار کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی، آج یمن شام و عراق اور سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے پیچھے صہیونی سازش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریکِ آزادی القدس پاکستان کی جانب سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا انعقاد سی بریز تا تبت سینٹر تک کیا گیا جبکہ آختتامی جلسہ تبت سینٹر پر منعقد کیا گیا۔ مقررین میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا احمد اقبال رضوی، رہنما ایم ڈبلیو ایم ناصر شیرازی، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، رہنما جمعیت علمائے اسلام مولانا عقیل انجم شامل تھے۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین، بزرگوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امام خمینی (رہ) کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 797336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/797336/1/کراچی-مرکزی-آزادی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org