QR CodeQR Code

لاہور، شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی

1 Jun 2019 12:46

ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پنجوں سے بیت المقدس کو آزاد کروانے کیلئے شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ ایران اور سعودی عرب تنازع کو بھی ختم کرنا چاہئے، حکمران بھی امریکہ کی خوشنودی کی بجائے، فلسطینیوں کے حقوق کیلئے حماس اور حزب اللہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرف قدم فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوگا اور شدید عوام ردعمل آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں نماز جمعتہ الوداع کے بعد القدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں میں ناجائز اسرائیلی ریاست کے وجود کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ فلسطین کی آزادی اور یہودی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم ممالک کو ایک ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا۔ سنچری ڈیل کے نام پر اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مہم کو شیطانی سازش قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کچھ مسلم ممالک کا اسرائیل کی طرف جھکاو مظلوم فلسطینیوں کی آزادی میں رکاوٹ ہے۔ امریکہ اسرائیل کے مظالم کی حمایت کرکے شیطانیت اظہار کر رہا ہے۔ گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ اور بیت المقدس کو دارالحکومت قرار دینا کسی صورت قبول نہیں۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ جو کسی صورت ناجائز ریاست کا ہیڈکوارٹر نہیں بن سکتا۔


خبر کا کوڈ: 797381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/797381/1/لاہور-شیعہ-علماء-کونسل-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org