0
Saturday 1 Jun 2019 15:13

اسلام آباد مشترکہ القدس ریلی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے قبلہ اوّل بیت المقدس اور ارض مقدس فلسطین کی صیہونی قبضہ سے آزادی اور امریکی ایما پہ مسلط کی جانیوالی “صدی کی ڈیل“ کیخلاف جمعتہ الوادع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پہ منایا گیا۔ اسلام آباد میں مرکزی ریلی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی گئی جو ڈی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شیعہ علما کونسل اور ملی یکجہتی کونسل میں شام جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صیہونی قبضہ و تسلط سے آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان کی غیور عوام امریکہ اور عرب ریاستوں کی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے اور آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریںگے۔ نئے مشرق وسطی کی طرح امریکیوں اور انکے عرب اتحادی شیوخ کا “صدی کی ڈیل کا منصوبہ بھی خاک میں مل جائے گا۔ ارض مقدس فلسطین پہ فلسطینوں کا حق ہے اور کسی بھی خائن کو یہ حق حاصل نہیں کہ اسکا سودا کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 797393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش